ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر جاوید ملک کی اقوام متحدہ کے سفیر سے ملاقات
دبئی (طاہر منیر رائو) ڈپلومیٹ انٹرنیشنل کلب کے صدر اور سابق سفیر جاوید ملک نے اقوام متحدہ کے گلف ریجن کے سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کے پرائیویٹ سیکٹر اور خصو صا َ تاجر برادری اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ اہداف (UN Sustainable Development Goals) کی بین الاقوامی تحریک میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں - ملکی تعمیر اور ترقی کے لئے ضروری ہے کے نجی طبقہ اور تاجر برادری کے کو اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ اہداف سے بہتر انداز میں آگاہی دی جائے اور ان کی شراکت کو ممکن بنانے سے ہی دراصل ان اہداف کے حصو ل ممکن ہے۔ ڈپلومیٹ بزنس کلب اور اقوام متحدہ کے مابین معاہدے کی روشنی میں ڈپلومیٹ کلب نجی طبقے اور تاجر برادری کے ساتھ مل کے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ اہداف کے پروگرام میں اہم کردار ادا کرے گا ۔