عمران خان قومی کھیل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، قاسم خان
لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن قاسم خان کا کہنا ہے کہ حکومتی مدد، سرپرستی اور تعاون کے بغیر ہاکی سرگرمیوں کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ وزیراعظم عمران خان ایک کھلاڑی ہیں ہمیں ان سے توقعات ہیں انکی موجودگی میں قومی کھیل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔ ہاکی فیملی کو ان سے بہت توقعات ہیں۔ نوجوانوں کو ہر سطح پر مصروف رکھنے کے لیے مسلسل مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ہمیں کھیل کی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے لیے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔ قومی کھیل کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ آئی پی سی سیکرٹری کے بیانات خوش آئند ہے۔ ہم تو براہ راست فنڈز کا مطالبہ بھی نہیں کر رہے۔ ہم کہتے ہیں کہ حکومت خود پلیئرز کو انکا معاوضہ ادا کرے، بیرون ملک ہوٹل کی بکنگ خود کروا دے لیکن کھیل کی سرگرمیوں کو تو جاری رکھا جائے۔ ہمیں پرو ہاکی لیگ میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔ عدم شرکت کا سب سے زیادہ نقصان نوجوانوں کھلاڑیوں کو ہوا ہے۔ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جب ٹیم کی عالمی درجہ بندی بہتر ہو گی تو سپانسرز کو بھی کشش نظر آئے گی۔ تیرہویں نمبر پر موجود ٹیم کے لیے سپانسرز شپ لانا انتہائی مشکل کام ہے