وزیر اعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دینگے: علی امین گنڈا پور
منہاسہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تو کسی کو این آر او نہیں دیں گے لیکن عدالتیں اور ادارے خودمختار ہیں، اگر ادارے کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ہمارے ماتحت نہیں آتے۔ ان خیالات کا اظہار علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر کے علاقہ منہاسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ این آر او کسی کو بھی نہیںدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کس طرح کام کررہے ہیں وہ خو د مختار ہیں۔ اگر عدالتیں اور ادارے کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو وہ آزاد ہیں اور وہ ہمارے نیچے نہیں آتے۔