بے ایمانی۔ کرپشن کہاں تک
مکرمی! حکومتِ وقت جہاں کرپشن ختم کرنے کے لیے بڑی مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہاں یہ بیماری نیچے کی سطح تک بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ میں اکثر دفاتر پرانی ڈگر پر لگے ہوئے ہیں۔ پولیس کے علاوہ ، اکائونٹ، ایکسائز، تحصیل آفس وغیرہ میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ مرکز کے علاوہ ضلعی سطح پر بھی فرض شناس اورایماندار افسران کی ضرورت ہے جو کہ آئندہ ملکی حالات کی تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ ایمانداری کو فروغ دیا جاسکے۔ (ڈاکٹر محمد طارق مرزا ، مرزا ہسپتال جہلم)