زون VII’بی‘ ڈویثرن کا فائنل 13فروری کو کھیلا جائے گا

11 فروری 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونVIIکے زیر اہتمام منعقدہ ’بی‘ ڈویثرن لیگ کا فائنل 13فروری کو صبح ساڑھے 8بجے بلدیہ جیم خانہ اور اسلام جیم خانہ کے مابین ناظم آباد جیم خانہ کے مابین کھیلا جائے گا۔ تقریب تقسیم انعامات 16فروری کو ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ ہوگی ۔ اسی روز ’اے‘ ڈویثرن کا فائنل ناظم آباد جیم خانہ اور رینجرز سی سی کے مابین 2بجے کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سینٹرل ہونگے جبکہ اعظم علی خان، ڈائریکٹر اسپورٹس ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈصدر تقریب کی نشست سنبھالیں گے۔