مکرمی! صارفین PTCL سانگلہ ہل کے بلوں کی آخری تاریخ 5,4 ہوا کرتی تھی۔ تنخواہ دار طبقہ کو ہر ماہ کی پہلی دو اور پنشنرز کو پنشن کے پیسے ہر ماہ کی تین، 4,3 تاریخ تک مل جانے سے اپنے مذکورہ بل تاریخ مقررہ پر جمع کروانے میں آسانیاں تھیں۔ لیکن سال 2017ء کے آخری ماہ نومبر، دسمبر کے بل پر آخری تاریخ تین ہونے سے صارفین کو بل جمع کروانے میں انتہائی ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا رہا لیکن اس بار تو متعلقہ محکمہ نے ٹیلی فون بلوں پر یکم فروری 2018ء بل جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اندراج کر کے صارفین دشمنی کی حد کر دی۔ ارباب بست کشاد چیئرمین، جی ۔ ایم متعلقہ PTCL کا فرض بنتا ہے کہ مذکورہ اجتماعی شکایت کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے بلوں کی آخری تاریخ بل جمع کروانے کی ہر ماہ کی 5 تاریخ مستقل طور پر کرنے کے احکام صادر فرما کر متاثرہ صارفین کو ریلیف دیں۔ (عارف حیات متاثرہ صارف سانگلہ ہل)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024