ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی‘ افغانستان میں چینی دہشت گردوں کو ہدف بنایا:امریکی فوجی حکام

11 فروری 2018 (21:53)

امریکی فوجی افسران اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ 16 سال سے جاری افغان جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکمت عملی میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس کے تحت افغانستان میں امریکی بمباری مہم میں غیر معروف چینی دہشت گردوں کے گروپ کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلیٰ امریکی فوجی عہدیداروں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 16 سال سے جاری افغان جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکمت عملی میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس کے تحت افغانستان میں امریکی بمباری مہم میں غیر معروف چینی دہشت گردوں کے گروپ کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ 2 فروری کو شمال مشرقی افغانستان کے دور دراز پہاڑی صوبے بدخشاں میں ضلع وردج میں ٹریننگ کیمپوں اور لڑائی کے اہداف پر فضائی حملے شروع کیے گئے تھے۔