نیب نواز شریف کیخلاف مزید 2 ضمنی ریفرنس کل احتساب عدالت میں دائر کریگا

11 فروری 2018 (21:44)

 نیب راولپنڈی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مزید دو ضمنی ریفرنس کل دائر کرے گا ۔ ضمنی ریفرنس العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ سے متعلق ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مزید دو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ریفرنس العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ سے متعلق ہیں جبکہ نیب راولپنڈی دونوں ریفرنسز دائر کرنے سے قبل نواز شریف کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کر چکی ہے لیکن نواز شریف کے عدم تعاون اور پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بیان کے بغیر ہی ریفرنسز دائر کئے جائیں گے اور نیب راولپنڈی کل نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں دونوں ضمنی ریفرنس دائر کر دے گا ۔