پولیس اصلاحات سے بلین ٹری پراجیکٹ تک خیبر پی کے میں کامیاب پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے: عمران
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس اصلاحات سے بلین ٹری پراجیکٹ تک کے خیبرپی کے میں کامیاب پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا پولیس اصلاحات سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ تک خیبرپی کے میں کامیاب پالیسیوں کا طویل سلسلہ جاری ہے۔ کے پی کے میں کی گئی اصلاحات کو ملک کے اندر اور باہر زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔