ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،ایک خاتون زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی نے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا

11 فروری 2018 (16:31)

لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،ایک خاتون زخمی تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں چتر پربھارتی فوج نے سول آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون نگینہ اقصد زوجہ اقصد محمود معمولی زخمی ہو ئیںزخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کر کے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔