پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس لینے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں:تحریک انصاف

11 فروری 2018 (13:51)
پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس لینے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں:تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے گزشتہ روز پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس لینے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف قصور میں137 لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مار گیا.باقی پنجاب میں ایسے پولیس مقابلوں کا کوئی شمار ہی نہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی ایماءپرجعلی پولیس مقابلوں کا ریکارڈ بہت خوفناک ہے،چیئرمین تحریک انصاف پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر پہلے ہی عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پنجاب پولیس کے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت مارے جانے والوں کے ساتھ کھڑی ہے،ان مقابلوں میں مارے جانے والے غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں،چیف جسٹس کا پنجاب پولیس مقابلوں پر نوٹس کا اقدام مستحسن ہے،تحریک انصاف اس اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے.

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...