ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈا بنانے نہیں دیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم

11 فروری 2018 (12:30)

ےروشلم (آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنجن نیتن یاہو نے دعویٰ کےا ہے کہ ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایرانی پوزیشنز پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں میں کم ازکم ایک درجن ایرانی اور شامی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل شام سے ایک ایرانی ڈرون متنازع علاقے گولان ہائٹس کی اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے اسرائیل نے مار گرایا اور اس کے رد عمل میں ہی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔اسرائیل کی فوج نے ایرانی ڈرون کی اپنی حدود میں موجودگی کو علاقائی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شام اور ایران آگ سے کھیل رہے ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق حملہ کرنے والے 8 میں سے ایک ایف 16 طیارے کو واپسی پر شامی افواج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔یہ لڑا کاطیارہ اسرائیل کی حدود کے اندر گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم طیارے کے دونوں پاٹلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب رہے اور ان دونوں زخمی پائلٹوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔جنگجو گروپ حزب اللہ کا کہناہے کہ اسرائیلی طیارے کو مار گرانے کا مطلب نئے اسٹریٹجک مرحلے کا آغاز ہے۔اس سے شام میں اسرائیلی مداخلت میں کمی آئے گی#/s#