آپریشن ردالفساد: بلوچستان سے 20 مشتبہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

11 فروری 2018 (12:25)

 سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق فرنٹئیر کور کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بلیدہ ، گشکور، تراتھا اور پشین میں کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جی پی ایس آلات، آر پی جی راکٹ،سب مشین گنیں اور اسنائپر رائفل برآمد کی گئیں۔