پی ایس ایل فائنل کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل

11 فروری 2018 (11:50)
پی ایس ایل فائنل کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات ہیں جبکہ سوک سینٹر، ڈالمیا، کارساز اور نیو ٹان سے اسٹیڈیم کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیں۔ریہرسل کے سلسلے میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔25مارچ کو ہونے والے فائنل میچ کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ ریگ ڈکاسن بھی کراچی میں موجود ہیں۔ غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیجیں گے۔ ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن(فیکا)کے ساتھ منسلک ہیں اور گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر ان کا استقبال پی سی بی کے عہدیداران نے کیا۔خیال رہے کہ 22فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے 4 وینیوز کا استعمال کیا جائے گا جہاں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے تمام لیگ میچز دبئی اور شارجہ میں جبکہ پلے آف کے 2 میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...