ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برف باری, موسم سرد

11 فروری 2018 (11:45)
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برف باری, موسم سرد

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی کے بعد ہلکی ہلکی ٹھنڈ ہوگئی۔ شہر قائد میں بارش کا چھینٹا پڑتے ہی کے الیکٹرک کی کارگردگی کا پول کھل گیا اور 50 سے زائد فیڈرز متاثر ہوگئے جس کے نتیجے میں گلشن اقبال، پی آئی بی کالونی، طارق روڈ، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دوسری جانب زیارت میں رات کو برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔ اب تک 6 انچ برف پڑچکی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چترال شہر اور گردنواح میں بھی ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگئی ہے۔ لواری ٹنل پر رات بھر برفباری ہوئی اور 18 انچ تک برف پڑی ہے جبکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے سیاح اور مسافر پھنس گئے ہیں۔گلگت، ہنزہ، اسکردو، استور اور غذر میں موسم ابر آلود ہے۔ دیر لوئر میں بھی گزشتہ شام سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے سے وقفے سے جاری ہے۔ سردی میں اضافے کی وجہ سے لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے۔ادھر رحیم یارخان اور ملتان بھی میں تیز ہوا چل رہی ہے اور بادل چھا گئے ہیں۔ ہارون آباد اور گردونواح میں یخ بستہ ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...