انگلش پریمئر لیگ‘ ناٹینم نے آرسنل کو پچھاڑدیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) انگلش پریمئر لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ناٹینم نے سخت حریف آرسنل کو صفر ایک گول سے شکست دیکر ایک اونچی چھلانگ لگاکر5 سے تیسری پوزیشن پر جگہ بنالی۔ لیور پول اور چیلسی کوبالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔ ناٹینم نے اپنے سے زیادہ طاقتور ٹیم آرسنل کو سخت پریشان کیا۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کا واحد اورفیصلہ کن گول ناٹینم کی جانب سے 49 ویںمنٹ پر کین نے ہیڈر کے ذریعے بناکر اپنی ٹیم کو تین قیمتی پوائنٹس کا حقدار ثابت کیا۔ یہ گول ہیری کین نے اسٹرائیکرین ڈیوز کے کراس سے فائدہ ا ٹھاکر بنایا۔ اس طرح اس سیزن میں آرسنل کو اوے کی بنیاد پر مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔