سہ فریقی ٹی 20 سیریز، آسٹریلیا نے فائنل میں جگہ بنالی

11 فروری 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں اپنی نشست کنفرم کی۔ انگلش ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر137 رنزبناسکی۔ یہ ٹارگٹ آسٹریلیا نے مکس ویل شارٹ کی جارحانہ اننگ کی بدولت3 وکٹوں کے نقصان پر33 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ انگلینڈ نے ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد کپتان بٹلر کی ذمہ دارانہ اننگ46 رنز کی بدولت7 وکٹوں کے نقصان پر137 رنز جوڑے بلنگ نے 29‘ وینس نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ رچرڈسن نے 3 وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا کا آغاز بھی ناکامی سے ہوا جب کپتان وارنر صرف2 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ تاہم دوسرے اوپنر شارٹ نے 36 رنز ناٹ آئوٹ بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔ لیون نے 31 مکس ویل نے 39 رنز کا اضافہ کیا۔ فنچ20 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔