الائیڈ اسکول شیر شاہ‘ منی اولمپک اسپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) الائیڈ اسکول شیر شاہ سائٹ کیمپس کے تحت منی اولمپک اسپورٹس کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف ایونٹس میں حصہ لیتے ہوئے میڈلز کی دوڑ میں سبقت لے جانے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ منی اولمپک اسپورٹس گالا کا آغاز مارچ پاسٹ ٹیموں کی حلف برداری اولمپک مشتعل مارچ اور دل موہ لینے والے پی ٹی ڈسپلے سے ہوا۔ اسپورٹس گالا کا افتتاح ریجنل منیجر الائیڈ اسکولز سندھ بلوچستان ریجن اشرف الحق نے کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گرینڈ ماسٹر اشرف طائی تھے۔ جبکہ مختلف اوقات میں محمود احمد خان‘ یاسین گواوالا‘ ممتاز صحافی محمد امین یوسف‘ سماجی رہنما راشد لطیف‘ سید خلیق الزماں‘رائو شکیل‘ انیس الرحمن‘ میزبان ادارے کے سربراہ رانا اشفاق رسول خان‘ پرنسپل عدیلہ اشفاق‘ فرزندان پاکستان کے صدر کمال ندیم‘ سینئر نائب صدر قاری محمد ادریس خان و دیگر نے انعامات تقسیم کئے۔ پک دی بال کے مقابلے میں اوکاشہ‘ زوبیا‘ ارسلان‘ سنعیہ‘ ریحان‘ فاطمہ نے بالترتیب اول‘ دوم سوم‘ اسپرنٹ ہرڈلز میں عمر نثار‘ اریبہ‘ فیضان‘ ایمان‘ منیب ‘ مسکان‘ زگ زیگ ہرڈلز میں الماس‘ شہریار‘ علی ‘ فہیم‘ حمزہ‘ واصف فلیگ ریس میں اویس ‘ علینہ‘ بلال ‘ فہد‘ عطاء الرحمن‘ مدثر‘ ریلے ریس میں اویس ‘ شاہ زیب عمر فاروق‘ سیک ریس میں علینہ‘ وجاہت‘ حرا‘ اریب‘ حنا‘ عثمان‘ لیمن اسپون‘ میں فاطمہ‘ انعام اللہ‘ ماریہ‘ افتخار‘ اقصیٰ ‘ اسد‘50 میٹر ریس میں علینہ‘ بلال‘ میشاء عمر فاروق‘ ہالہ‘ اویس‘ ہرڈلز ریس میں بلال‘ انعام اللہ‘حماد جاوید‘ تھری لیگ ریس میں علی نواز‘ سیف خان‘ سنعیہ‘ ایزا‘ انعام‘ اویس‘ علی‘ سمیرا‘ بلال‘ ابوبکر‘ میشا‘ علینہ اور شارٹ پٹ میں اویس انس‘ حسین اور سمیر بالترتیب اول‘ دوم اور سوم پوزیشنیں لیکر میڈلز کے حقدار قرار پائے۔ مہمان خصوصی اشرف الحق نے کہا کہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا جزو لازم ہیں جن طلبہ و طالبات کو کل وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالنی ہے محمود احمد خان نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ایسے صحت مند پروگرامز سے بچوں میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ محمد امین یوسف نے کہا کہ آج کل انٹر نیٹ اور موبائل کے استعمال نے طالب علموں سمیت سب کو سست بنادیا ہے۔ صحت مند سرگرمیوں سے اجتناب کے باعث لوگ جسمانی کمزوریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ اسکولز کی سطح پر ایسی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئے تاکہ مقابلوں کے رجحان سے ایک دوسرے پر سبقت کا تعمیری جذبہ پیدا ہو۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اشرف طائی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں ضروری ہیں۔ اسکول کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے یہ شاندار اسپورٹس گالا سجایا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو الائیڈ اسکول شیر شاہ سائٹ کیمپس رانا اشفاق رسول خان نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ ذہنی آسوودگی اور جسمانی فٹنس بھی ضروری ہے پرنسپل عدیلہ اشفاق نے کہا کہ الائیڈ اسکول شیر شاہ سائٹ کیمپس میں طالب علم کو محض کتابی کیڑا بنانے کے بجائے تعلیم و تربیت کی ہر جہت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور منی اولمپک اسپورٹس کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔