کراچی پریمئر لیگ ٹیموں کے چنائو کیلئے ٹرائل کا اعلان

11 فروری 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی پریمئر لیگ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے چنائو کیلئے تین روزہ اوپن ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا ،ٹرائیل بروز بدھ، جمعرات اور جمعہ بتاریخ 14،15اور16فروری کو کسٹم کر کٹ اکیڈمی گرائونڈ پر صبح دس بجے سے تین بجے تک ہونگے،تمام خواہش مند کر کٹرز صبح 9.30پر ایونٹ کے ہیڈ توفیق تر مذی کو رپورٹ کریں،ٹرائلز کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔