پی او اے کی اعلیٰ اختیاری ٹیم کوئٹہ میں شیڈول نیشنل گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لے گی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) بلوچستان اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کی میزبانی میں32 ویں نیشنل گیمز کی تیاریاں مکمل ہیںتاہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایک اعلیٰ اختیاری ٹیم اگلے ہفتہ کوئٹہ کا دورہ کرکے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لے گی۔ اس ٹیم کی رپورٹ کے بعد اولمپک ایسوسی ایشن ان گیمز کے حتمی شیڈول کی منظوری دی گئی۔ بلوچستان اسپورٹس بورڈ نے گیمز کے لئے 22 سے 29اپریل کی تاریخ دی ہے تاہم اب ان گیمز کی حتمی شیڈول یا منظوری کا دار و مدار پی او اے کی معائنہ ٹیم پر منحصر ہے۔