جان محمد بلوچ انویٹیشن سائیکل ریس آج ہوگی

11 فروری 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آج اتوار کو جان محمد بلوچ انویٹیشن ضرب عضب زندہ باد سائیکل ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔سائیکل ریس اسٹار گیٹ مین شاہراہ فیصل سے شروع ہوگی اورنیشنل ہائی وے سے ہوتی ہوئی اسٹیل ٹاؤن جا کر واپس ڈی ایم سی ملیر لانڈھی کے آفس کے سامنے ختم ہوگی۔ یہ بات آج سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اورجنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے بتائی۔ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کے چیئرمین جان محمد بلوچ نے اس ریس کو اسپانسر کیا ہے اور وہ ریس کا افتتاح اور انعامات بھی تقسیم کریں گے۔ کلیم احمداعوان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ملیر سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اکرم بلوچ کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔