فیڈرل اسپورٹس ٹرافی‘ طیب کی تباہ کن بولنگ‘ شائنو 61رنز پر ڈھیر
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگ کواپریٹیو سی سی نے شائنو اسپورٹس کو 7رنز سے شکست دی۔ینگ کواپریٹیو 68رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی ۔حنیف الرحمن 23رنز اور عرفان علی 14رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بنے۔ آصف شریف نے 4رنز کے عوض 4عادل ، اسد اﷲ اور احسان احمدکو 2,2وکٹیں ملیں۔ شائنو اسپورٹس ڈرامائی طور پر 61رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شرجیل علی 14، اکبر اعوان اور رضوان الطاف 10,10رنز کے ساتھ ہی مزاحمت کرسکے۔ طیب نے 6،نعمت اﷲ نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔گروپ ’سی‘ میں مجاہد جیم خانہ 151رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ادریس اور ناصر بخاری 21,21رنز کامران خان نے 20 تسنیم خان نے 19رنز اورسعید نبی نے 13رنز بنائے۔ ثناء اﷲ نے 4 رحمت اﷲ اور سید طیب نے 2,2مہرے کھسکائے۔منٹگمری جیم خانہ نے 3وکٹوں پر 153رنز کا مجموعہ حاصل کرلیا۔کاشف خان نے 53رنز شاہد اسلم نے 45رنز عمران تاج نے 23رنز بنائے۔ تسنیم خان اورناصر بخاری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔