اشفاق حسین فٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسلامیہ اسپورٹس کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی پر جاری آل کراچی اشفاق حسین فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ آزاد فٹ بال کلب نے مسلم اسٹار کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔پہلے ہاف میں فرید عالم کے خوبصورت کراس پر ولی محمد نے گول کرکے نہ صرف شائقین فٹ بال سے داد وصول کی بلکہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلا کر کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا ۔