افغانستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

11 فروری 2018

شارجہ(آئی این پی ) افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج)اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 13 فروری، چوتھا 16 فروری اور پانچواں 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔