ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ڈاکٹر عیسی لیب سپاک ٹاکرا چیمپین شپ کے افتتاحی میچ میں فتح

11 فروری 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ڈاکٹر عیسی لیب سپاک ٹاکرا چیمپین شپ کے افتتاحی میچ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 2-0 سے شکست دی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر، انور رضا فاروقی، سندھ اولمپکس کے نائب صدر محفوظ الحق، خالد رحمانی، محمد سرور، ماہم اشرف اور تنویر قادری تھے۔ تقریب میں مرکز امید کے خصوصی بچوں نے ٹیبلو پیش کئے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے اّخری روز کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان عیسی، عالمی چیمپئن باکسر محمد وسیم، باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اقبال حسین انعامات تقسیم کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں سندھ کی اّٹھ سینئرز اور چار جونیئرز ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ نارتھ ناظم اّباد جیم خانہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پہلے روز 10 میچز کھیلے گئے ۔ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ، ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ ، عییسی لیب نے کراچی ڈویڑن کو ، سکھر ڈویڑن نے کراچی بلیو ، میرپورخاص ڈویڑن نے لاڑکانہ ڈویڑن ، بینظیر آباد ڈیڑن نے حیدرآباد ڈویڑن کو ، کراچی ایسٹ نے کراچی سینٹرل کو ، کراچی ڈویڑن نے میرپورخاص ڈویڑن کو ، ڈاکٹر عیسی لیب نے لاڑکانہ ڈویڑن کو شکست دی۔