کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ملیر ٹروجن اور نیشنل اسپورٹس کی کامیابی

11 فروری 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری کشمیر کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ملیر ٹروجن نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 48-35سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے علی رضا نے 10،با بر خان نے 11اور عمران خان نے 12جبکہ آرام باغ کلب کی جانب سے طلحہ 10،فضیل احمد 9اور راج کمار نے 8پوائنٹس اسکور کئے ۔ دوسرے میچ میں نیشنل اسپورٹس نے اومیگا باسکٹ بال کلب کو آخری لمحات میں 48-45 سے شکست دی۔فاتح ٹیم کی جانب سے عزیر قمر 20،علی شبیر 10اور شہریار 10جبکہ اومیگا کلب کی جانب سے انس اظفر 18،ایم ریاض 15اور عزیر ندیم 8پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے ۔کھیلے گئے ۔