کیپ ٹائون،بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ سے قبل پاکستانی کمیونٹی کا مظاہرہ

11 فروری 2018

کیپ ٹائون(پ ر)بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ شروع ہونے سے قبل پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر امانت علی تارڑ، جوہانسبرگ یونٹ کے صدرچودھری نشاط احمد،وائس چیئرمین میاں نصیر احمد،رضا بٹ،سید احمد ولید بخاری،سعید میو،مرزا عمیرسمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوئی ،جنہوں نے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...