پی ٹی سی ایل چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈٹی ٹوئنٹی کرکٹ چمپیئن شپ کا شریک سپانسر
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) نے چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈٹی ٹوئنٹی کرکٹ چمپیئن شپ 2018ء کے شریک سپانسر کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف،جنرل مینیجر ڈومیسٹک، پی سی بی، شفیق احمد، اور ای وی پی مارکیٹنگ اینڈ کمیونکیشنز، پی ٹی سی ایل، سید شہزاد شاہ (آئی سی آر سی)، محمد یونس،ہیڈ آف کارپویٹ کمیونیکشن، پی ٹی سی ایل، فریحہ شاہ اور سیکرٹری پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن امیر الدین انصاری اور ڈائریکٹر صبیح اظہربھی موجو د تھے۔ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر، اسلام آباد، لاہور، فاٹا، سیالکوٹ، راولپنڈی، ایبٹ آباد اور پشاور کی ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر ای وی پی مارکیٹنگ اورکمیونیکشنز ، پی ٹی سی ایل، سید شہزاد شاہ نے کہا، "پی ٹی سی ایل کو ہمارے ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے کے اعلی مقصد میں شراکت داری پر فخر ہے. یہ خصوصی کھلاڑیوں کو صحت مند معاشرے کا حصہ بننے کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ان خصوصی کھلاڑیوں نے پاکستان کو کرکٹ کے بہت سارے اعزاز دلوائے ہیں۔ لہذا، وہ عزت اور پہچان کے حقدار ہیں۔