چئیرمین پی سی بی کو ٹیم سلیکشن میں مداخلت کا حق حاصل ہے، محمد الیاس

11 فروری 2018

لاہور( نمائندہ سپورٹس) سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی کو ٹیم سلیکشن میں مداخلت کا حق حاصل ہے وہ یہ پوچھ سکتا ہے کہ کسی کھلاڑی کو کیوں ٹیم شامل اور کسی کو ڈراپ کیوں کیا ہے۔ جب بھی ٹیم کی کارکردگی خراب ہوتی ہے یا برے نتائج آتے ہیں تو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا بھی بورڈ چئیرمین کو ہی کرنا پڑتا ہے۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے سینئر کرکٹرز کے حالیہ بیان کا پس منظر 2019 کا عالمی کپ ہی ہے۔ انہیں اپنی پوزیشن کلئیر کرنے اور فیوچر پلان دینے کے کچھ نا کچھ تو کہنا ہے ۔ مکی آرتھر کو غیر ضروری بیانات کے بجائے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔ بجائے اسکے کہ وہ دوسری ٹیموں کے کرکٹرز کے حوالے سے بیانات دیں انہیں چاہیے کہ اپنے کرکٹرز کی صلاحیتوں میں نکھار اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے کام کریں۔