چیئرمین سینٹ پیپلز پارٹی کا ہوگا، راؤ انوار میرے خواب سے اوپر ہیں، منظور وسان

11 فروری 2018

ٹنڈومحمدخان (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سینٹ کے چیرمین شپ پر مقابلہ سخت ہو گا اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے جیت جائے گی۔یہ بات انہوں نے بخاری ہائوس ٹنڈو محمد خان میں رکن سندھ اسیمبلی سید اعجاز شاہ بخاری سے ان کی والدہ کے وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،منظو ر وسان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں بارہ،بارہ سیٹوں پر سینٹ کا الیکشن ہورہا ہے اور پی پی پی دس سے زائد نشستیں حاصل کرئے گئی بلوچستان،اور کے پی کے،میں آذاد امیدوار جیت سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں مزید گروپ سامنے آئیں گے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب بہادر آباد کے بعد حیددآباد میں ایم کیو ایم کا گروپ بھی سامنے آئے گا ،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رائو انوار کی گرفتار کا خواب دیکھ نہیں سکتا رائو انوار ہمارے خواب سے اوپر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر سینٹ کے الیکشن مقررہ وقت پر ہوئے تو جنرل الیکشن ہوتے نظر آتے ہیں اگر ملک میں کوئی بڑا اپ سیٹ نہ ہوا تو ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، اور لوگ خوشحالی کی طرف بڑہ رہے ہیں، سندھ میں پہلے سے امن امان کی صورتحال بہتر ہے۔