ریلویز کے 3 افسروں کا تبادلہ

11 فروری 2018

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت ریلویز نے گریڈ اٹھارہ کے تین افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق ایس اینڈ ٹی انجینرنگ یونٹ کے ڈی ایس ای ملتان عامر محمود خان کو ایکس ای ایس ہیڈکوارٹرز لاہور، ایکس ای ایس (لون ایس ڈی آر) محمد ندیم کو ڈی ایس ای ملتان اور ایکس ای ایس ہیڈکوارٹرز لاہور محمد کامران وسیم کو ایس ای ایس (لون ایس ڈی آر) سیکشن لگا دیاگیا ہے۔