کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی
کویت سٹی (آئی این پی) کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی تھی تاہم وزارت کے آئی ٹی ماہرین ویب سائٹ کو ہیکر کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئے۔غیر ملکی کے مطابق کویتی ہیکر نے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر تصویر پوسٹ کردی جس پر ابوطریخم لکھا تھا۔سیکیورٹی ماہرین ابوطریخم نامی ہیکر کے تعاقب میں ہیں جسے آئندہ چند دنوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔بعد ازاں سیکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ویب سائٹ کو بحال کردیا گیا۔