مقبوضہ کشمیر میں چھاؤنیوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنایا جائے‘ بھارتی وزیر دفاع

11 فروری 2018

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزارت دفاع نے جموں و کشمیر میں فوجی چھاؤنیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے چودہ ارب روپے سے زیادہ کی رقم جاری کی ہے۔ بھارتی اخبارات کے مطابق چھاؤنیوں کو مضبوط بنانے کے لئے یہ رقم صرف کی جائے گی تاکہ ’’دہشت گردوں‘‘ کے حملوں کو روکا جا سکے بھارتی وزیر دفاع نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دس ماہ میں فوجی چھاؤنیوں کو عسکریت پسندوں کے حملوں سے محفوظ بنانے کا کام مکمل کرے۔ میڈیا کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر بھی اٹھایا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو محفوظ بنانے کے لئے فنڈ اس مقصد کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر مختص کیا گیا۔