نیب نے نجی فارمیسی کمپنی مالکان سمیت 3 ریفرنس دائر کر دیئے
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نجی فارمیسی کمپنی مالکان، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مضاربہ سکینڈل میں ریفرنس دائر کر دیئے، احتساب عدالت، نیب نے نجی فارمیسی کمپنی مالکان کیخلاف ریفرنس جمع کرا دیا، ریفرنس کے مطابق میڈیسن کے کاروبار میں جھانسہ دے کر لوگوں سے 4کروڑ ہتھیائے، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سی این ڈبلیو، مہمند ایجنسی کیخلاف بھی ریفرنس جمع کرا دیا، 18ملزمان نے مہمند ایجنسی میں روڈ کی تعمیر میں کروڑوں کی کرپشن کی، 8کلومیٹر کی سڑک میں112ملین روپے ہتھیائے، نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں بھی ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا، الحمرا بلڈرز مردان نے غیر قانونی طریقے سے 8کروڑ21لاکھ ہتھیائے ۔