سعودی عرب میں طلاقوں کی تعداد 53 ہزار سالانہ تک پہنچ گئی

11 فروری 2018

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب میں سالانہ تریپن ہزار سے زیادہ طلاقیں دی جاتی ہیں۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ برس عدالتوں میں طلاق کے 53 ہزار سے زیادہ کیس دائر ہوئے۔ جس کا مطلب ہے روزانہ 149 طلاقیں ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مفتی اعظم سعودی عرب نے 6113 طلاقوں کی توثیق کی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں طلاقوں کی بڑھتی ہوئی تعداد معاشرے میں عدم استحکام اور کئی طرح کے سماجی اور نفسیاتی مسائل جنم دے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طلاقوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لئے آگاہی پروگرام بھی شروع کئے گئے ہیں لیکن ان کا کوئی اثر مرتب نہیں ہو رہا۔