سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 7 بنچ تشکیل

11 فروری 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میں میں 12سے 16فروری 2018ء تک مقدمات کی سماعت کیلئے ایک پانچ رکنی لاجر بنچ سمیت7 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں۔ بنچ نمبر1چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے بنچ نمبر2جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اورمنصور علی شاہ پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر3جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر4جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہے۔ بنچ نمبر5جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میںجسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے ۔ بنچ نمبر6جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل ہے۔واضح رہے بنچوں کی ترتیب میں رودبدل بھی ہوتا رہے گا ۔پانچ رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔