بیرون ملک اکاؤنٹ کھولنے کا معاملہ ازخود نوٹس کی سماعت 15 فروری کو ہوگی

11 فروری 2018

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے بیرون ملک میں پاکستانیوں کے اکائونٹ کھولنے کے معاملے پرازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان نے معاملے پر گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا تھا ۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ کیس کی سماعت کرنے والاء بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںجسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے جو15فروری کو کیس کی سماعت کرے گا ۔ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان ، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز سمیت سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن ،ڈی جی ایف آئی اے اور آئی بی کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔