پی سی بی کے نئے پروگرام سے گرلز کرکٹرز کو زیادہ مواقع ملیں گے: ناہیدہ خان‘ جویریہ خان‘ سدرہ

11 فروری 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی بلاسٹر ٹیم کی کپتان ناہیدہ خان‘ پی سی بی ڈائنامک کی کپتان جویریہ خان‘ اور بی سی بی چیلنجرز کی کپتان سدرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وومن کرکٹ کے فروغ کیلئے نئے پروگرام کے تحت گرلز کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ جونیئرز کے بغیر ایونٹ میں جان نہیں ڈالی جا سکتی۔ سینئر و جونیئرز کو منظم بننے کی ضرورت ہے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ ملتان ریجن میں عرصہ دراز کے بعد تفریح ملی ہے جو پرفارمنس سے یادگار بنانے کی کوشش کریں گی۔ اس سلسلے میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن بھی کرائے گئے ہیں جس سے کارکردگی میں نکھار پیدا ہوا ہے۔ دریں اثناء ٹرائی اینگولر ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی۔