ویمنز آئس ہاکی : سوئٹزر لینڈ نے کوریا کی مشترکہ ٹیم کو شکست دیدی

11 فروری 2018

پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک)سوئٹزرلینڈ نے ونٹر اولمپکس گیمز کے آئس ہاکی کے ویمنز ایونٹ میں میزبان جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی مشترکہ ٹیم کو شکست دے کر آئوٹ کلاس کر دیا ۔ سوئس ویمنز ٹیم میچ کے آغاز سے ہی کھیل پر چھائی رہی اور مقررہ وقت کے اختتام پر صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے کامیابی سمیٹی ۔ میچ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور شمالی کوریا کی چیئر ز لیڈرز سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی دیکھا ۔ سوئس ٹیم کی جانب سے الینا ملر نے چار ‘فوئبے سٹینز اور لاا سٹالڈر نے دو دو گول کئے ۔ کوریا کی مشترکہ ٹیم گروپ بی میں سویڈن اور جاپان کے خلاف بھی کھیلے گی ۔