نوجوان پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں: ذکر اللہ مجاہد

11 فروری 2018
نوجوان پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں: ذکر اللہ مجاہد

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ نوجوانوں کو صلاحیتیں نکھارنے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بھر پور مواقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کر سکتے ہیں۔ جے آئی یوتھ لاہور کی تاریخ سب سے بڑا کرکٹ میلہ کروانے جا رہی ہے جس میں ہزاروں نوجوانوں حصہ لیں گے اس ایونٹ کے نتیجے میں یقیناً باصلاحیت اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان مستقبل میں قومی کرکٹ کا حصہ بنیں گے۔