ونٹر اولمپکس گیمز: تمغوں کی دوڑ جاری‘ جرمنی 2 گولڈ کیساتھ سرفہرست

11 فروری 2018

پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی کوریا میں جاری ونٹراولمپکس گیمز میںجرمن دستہ 2گولڈ میڈل جیت کر سر فہرست ہے ۔ ہالینڈ نے سونے کا ایک ‘چاندی کے دو اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا ہے ۔ جنوبی کوریا اور سویڈ ن نے بھی سونے کا ایک ایک تمغہ جیت لیا ہے ۔ ناروے نے چاندی کے تین اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا ہے ‘چیک ریپبلک نے کانسی کا ایک ‘فن لینڈ نے کانسی کا ایک اور روس کی نیوٹرل ٹیم نے کانسی کا ایک تمغہ جیت لیا ہے ۔ لم ییو جن نے میزبان جنوبی کوریا کیلئے سونے کا پہلا تمغہ جیتا ۔ انہوں نے 1500میٹر شارٹ ٹریک سپیڈ سکیٹنگ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ اکیس سالہ اتھلیٹ آدھے رستے تک ٹھیک رہیں مگر منزل کے قریب مشکلا ت کا سامنا کرنے کے باوجود سوکامیاب رہیں ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 0.070سیکنڈ میں طے کیا ۔روس کی نیوٹرل ٹیم کے سیمن الیس ٹرے اوف نے کانسی کا پہلا تمغہ اپنے نام کیا ۔ ہالینڈ کی کرلن ایشٹی ریکٹی نے دفاعی اولمپک چیمپئن اور ورلڈ چیمپئن لرین وسٹ کو شکست دے کر تین ہزار میٹر سپیڈ سکیٹنگ میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ۔ہالینڈ نے ایونٹ میں ویمنز کے تینوں تمغے جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔ فاتح اتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 59.21سیکنڈ ز میں طے کر کے ملک کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتا ۔ جرمنی کلاڈیا پشٹین جو نویں مرتبہ گیمز میں شرکت کر رہی تھیں ساتویں پوزیشن حاصل کی ۔برطانیہ نے لانگ ٹریک سپیڈ سکیٹنگ میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔ ہالینڈ نے سوچی میں بارہ سپیڈ سکیٹنگ کے بارہ گولڈ میڈلز میں سے آٹھ گولڈ میڈلز جیتے تھے ۔ جرمنی کی لائورا ڈل مائر نے خواتین کی بیاتھلون 7.5کلومیٹر میٹر میں سونے کا پہلا تمغہ جیت لیا ۔ جرمنی نے ورلڈ چیمپئن شپ میں پانچ سونے کے تمغے جیتے تھے ۔ جرمنی کی چوبیس سالہ اتھلیٹ نے اکیس منٹ 06.2سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے اپنا وقت بہتر کرلیا ۔ جرمنی کے اینڈریا ز ویلنگر نے مینز نارمل انفرادی ہل سکائی جمپنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔گولڈ میڈل جیتنے پر بائیس سالہ اتھلیٹ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو جاری ہوگئے ۔ چیمپئن بننے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیااور اچھلتے کودتے رہے ۔