جنوبی افریقہ نے بھارت کو چوتھا ون ڈے ڈی ایل میتھڈ کے تحت 5وکٹوں سے ہر ادیا

11 فروری 2018

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے بھارت کو چھ میچوں کی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں 5وکٹوں سے ہرا دیا ۔ بھارت نے سات وکٹوں پر 289رنز بنائے ۔ شیکھر دھون نے 109رنز کی اننگز کھیلی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 28اوورز میں 202رنز کا ہدف ملا ‘پروٹیز نے ہدف پندرہ گیند قبل ہی پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ بھارت کو سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل ہے ۔