ویمن سپر ہاکی لیگ کا فائنل آج ہوگا

11 فروری 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس) دوسری پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کا فائنل آج اتوار کو لاہور لائنز اور پشاور ڈیئر کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ گذشتہ روز آخری لیگ میچ کھیلے گئے جس میں لاہور اور پشاور کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ جبکہ دوسرے میچ میں کراچی نے کوئٹہ کو ایک صفر سے مات دی۔