پی ایس ایل افتتاحی تقریب‘ عابدہ پروین جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کرینگے

11 فروری 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں مشہور پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کریں گے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی بھی فہرست مکمل کر لی گئی ہے۔پاکستان وقت کے مطا بق رات آٹھ بجے شروع ہونے والے پروگرا م میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اس ایونٹ میں پہلی بار سر بکھیریں گی۔ علی ظفر اور شہزاد رائے بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔