گلوبل زلمی لیگ آج سے شروع ٹیمیں عجمان پہنچ گئیں
لاہور (نمائند سپورٹس ) گلوبل زلمی لیگ کیلئے دنیا بھر سے ٹیموں کی عجمان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، لندن زلمی, ٹورینو, انچیون زلمی اور آسٹریا زلمی کی ٹیمیں عجمان پہنچ گئیں۔پاکستان سپر لیگ چیمینز پشاور زلمی کی گوبل زلمی لیگ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے عجمان میں جاری ہیں ‘گلوبل زلمی لیگ آج سے عجمان ایڈن گارڈنز میں شروع ہوگی۔گلوبل زلمی لیگ کی ٹیموں میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔