ٹی ٹونٹی سیریز :بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف سکواڈ کا اعلان کردیا

11 فروری 2018

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔شکیب اؒؒؒلحسن کی واپسی ہوئی ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان سیریز 15فروری سے شروع ہوگی ۔ سکواڈ میں شکیب الحسن ‘تمیم اقبال ‘سومیہ سرکار ‘مشفیق الرحیم ‘محمود اللہ ریاض ‘شبیر رحمان ‘مستفیض الرحمان ‘روبیل حسین ‘سیف الدین احمد‘ابو حیدر رونی ‘ابو جاہد راہی ‘عارف الحق ‘مہدی حسن میراز‘ذاکر حسن اور عفیف حسین شامل ہیں ۔