قوم کو کرپشن کے ناسور سے نجات دلائے بغیر ترقی ناممکن ہے: زوار بہادر

11 فروری 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن بن چکا جب تک اس ناسور کو ختم نہیں کیا جاتا ملک و قوم کی ترقی کے کوئی امکانات نہیں ہیں ۔ نیب کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال کا بلا خوف و خطر اور بلاامتیاز احتساب کا اعلان ملک وقوم کے لئے زندگی کا پیغام ہے ۔ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر بلا امتیاز احتساب اور آپریشن کیا جائے ، ملک کے اندرونی حالات تیزی سے ابتری کی طرف جارہے ہیں ملک میں لاء اینڈ آڈر نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی ۔ ملکی خزانے کو بُری طرح سے لوٹا جارہا ہے ملکی خزانے کے ذمہ داروں کی اولادملکی دولت پرشہزادوں کو شرمارہی ہے۔