عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ہے: اشعر نیازی

11 فروری 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہورڈویژن اشعر نیازی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم و ضروری ہے ماضی میں بھی احمد نورانی نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں 7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل پاس کرایا ۔