معاشی انقلاب کیلئے دوررس اقدامات ناگزیر ہیں: دانش ملک
لاہور(پ ر ) پاکستان اوورسیز کی ممتاز سماجی ،کاروباری شخصیت دانش ملک نے کہا ہے کہ معاشی انقلاب کیلئے دوررس اقدامات ناگزیر ہیں۔عالمی مالیاتی اداروں کی بجائے عام آدمی پرانحصار اوراسے اقتصادی سرگرمیوں میں براہ راست شریک کیاجائے۔کوئی ریاست ہرشہری کو میرٹ پرہونے کے باوجودملازمت نہیں دے سکتی ۔نام نہادجمہوریت نے ہماری ریاست کومنفی سیاست،تعصبات ،بدعنوانی اوربدانتظامی کے سواکچھ نہیں دیا۔