نواز شریف کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں: میاں اسحاق

11 فروری 2018

فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں محمد اسحاق نے کہا کہ غیور عوام بہتان تراشی کرنے والوں کے عزائم کو پہچان چکی ہے۔ میاں نوازشریف کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالفوں کو میاں برادران فوبیاہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالفین کو سیاسی قلابازیاں و شو بازیوں کا اثر عوام پر کسی صورت نہیں ہونے والا ہے۔ قوم کو گمراہ نہیں ہونے دیں گے۔